مظفرآباد (صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی حصہ دوم ضمنی 2022 و سالانہ امتحانات 2023 اگلے ماہ 2فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون کے دفتر سے جاری ہونے والی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ایم اے /ایم ایس سی حصہ دوم (تاریخ، اردو، انگریزی، اسلامیات، پولیٹیکل سائنس، فزیکل ایجوکیشن اور اکنامکس)کے ضمنی 2022 و سالانہ 2023 امتحانات مقررہ امتحانی سنٹرزپر 2فروری 2024سے شروع ہو رہے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات کی جانب سے امتحان میں شامل ہونے والے طلبا /طالبات کو ان کی رول نمبر سلپس دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ تاہم اگر کسی کو رول نمبر سلپ بروقت موصول نہ ہوئی تو وہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات واقع چہلہ کیمپس سے حاصل کر سکتا /سکتی ہیں یا مزید معلومات کے لئے شعبہ امتحانات کے رابطہ نمبر 05822-960519کر سکتے /سکتی ہیں
اس کے علاوہ امتحان میں شامل ہونے والے طلبا /طالبات کو ہدایت کی گئی کہ وہ امتحانی حال میں داخل ہوتے وقت اپنی اصل رول نمبر سلپ ہمراہ شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔ کنٹرولر امتحانات نے موبائل فونز /الیکٹرانک آلات ساتھ لانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ڈیٹ شیٹ شعبہ امتحانات کے فیس بک پیج اوریونیورسٹی کی ویب سائٹ www.ajku.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی۔ مزیدبرآں امتحانات و دیگر معلومات کے حوالے سے جامعہ کشمیر کی آفیشل ویپ سائٹ یا فیس بک پیج پر تازہ ترین معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔