عوام الناس 8فروری کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کریں،مولانا عبدالحق ہاشمی


 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،امیدوارپی بی 16 جعفرآباد انجینئر عبدالمجید بادینی ،امیدوار این اے 255 سردارمحمد رفیق خان بھٹی ،امیدوار این اے 13نصیرآبادون نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی ،امیدوار پی بی 14سلال احمدمری ،امیدوار این اے 254پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو نے کہاکہ بلوچستان کاکوئی ولی وارث نہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کی ہر پلیٹ فارم پر نمائندگی کرکے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیگی ۔عوام الناس 8فروری کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے بدامنی بدعنوانی مہنگائی اورغربت سے نجات حاصل کریں گے۔نصیرآباد جعفرآبادکی طرح صوبہ بھرکے عوام پر حکمرانی کرنے والے نااہل ناکام اور مفادپرست ہیں جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں عوام نان شبینہ اور امن کے محتاج ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے شہری مسائل کا حل چاہتے ہیں بلوچستان کے تمام اضلاع کو ترقی دیں گے ہر حکومت میں ہر ممبراسمبلی کو ہر سال کروڑوں فنڈزملے ہیں مگر عوام پریشان مسائل کاشکارجبکہ حکمران عوامی فنڈزے مالامال ہوئے ہیں  ووٹرزاپنے سابقہ امیدواروں سے سوال کریںکہ آپ نے پچھلی حکومت کے عوامی فنڈزکے 11روپے کہاں خرچ کیے۔بلوچستان میں عوام کے علاج کیلئے کوئی بڑامعیاری ہسپتال نہیں جس کی وجہ عوا م علاج کیلئے بیرون صوبہ وبیرون ملک جانے پر مجبورہیں پوراصوبہ تعلیم وصحت کے مسائل کا شکار ہیں منتخب نمائندے اگر عوام دوست ،ایماندار اورمخلص ہوتے توآج ہم اتنے مسائل ومشکلات کا شکار نہ ہوتے ۔ان سب ناکامیوں نااہلیوں وبدعنوانیوں کے باجود یہ پارٹیاں عوام سے ووٹ مانگنے آتے ہیں عوام الناس ووٹ کی طاقت سے ان نااہل سابقہ امیدواروں پارٹیوں سے بدلہ لیں جماعت اسلامی مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہے ۔ جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام سے ووٹ لیکر مسائل حل کریں گے ۔انتخابات کی شفافیت ،سب کو قانونی طریقے سے حصہ لینے ،زبردستی جیتوانے ،مسلط کرنے سے گریز کی صورت میں مسائل حل ہونے اور جمہوریت کی راہ ہموار ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔جماعت اسلامی نے انتخابات میں عوامی مسائل حل کرنے ،فنڈزکرپشن وکمیشن مافیازسے رکھوانے کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔دھاندلی زدہ الیکشن سے عوام کا الیکشن سیاست وحکومت پر سے اعتماد ختم ہورہاہے ۔دیانت داری ہی ایمانداری واخلاص ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کا ذریعہ ہے ۔عوام الناس جماعت اسلامی کی کارکردگی ،ذمہ داران وارکان کی اخلاص نیک نیتی اورانقلابی منشور کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں اعتماد کریں ۔انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے عوام کا انتخابات پرسے اعتماد اُٹھتاجارہا ہے ۔دھاندلی ،اداروں کی مداخلت ،لاڈلے سپر لاڈلے مسلط کرنے کی وجہ سے عوام ووٹ استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے ۔حکومت واداروں اور پارٹیوں کی طرف سے بھی دھاندلی ہرصورت روکھنی چاہیے بصورت دیگر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ۔جماعت اسلامی نے عوامی مسائل حل کرنے دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی انقلابی لیڈرزکو صوبہ بھر میں انتخابات کیلئے نامزدکیے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی جیتے گی توبلوچستان خوشحال ،لاپتہ افراد بازیاب،بدعنوانی بدامنی کا خاتمہ اور سلگتے مسائل حل ہوں گے طاقت کے زور پر زبردستی عوام کو زیر کرنا ،زبان بندی،پرامن جمہوری احتجاج کا حق نہ دینے سے اہل بلوچستان کا بہت نقصان ہوا مسائل کے ذمہ دار بدعنوان ،زبردستی مسلط قوتیں ،مقتدر قوتوں کے لاڈلے ہیں۔عوام سے مسترد ہونے والے سیاسی مداری الیکشن آتے ہی سرگرم ہوئے اداروں کی جانب سے پھر لاڈلوں سپرلاڈلوں کے بجائے حقیقی عوامی نمائندوں کومنصفانہ طریقے سے الیکشن کے ذریعے جیتنے کا موقع دیا جائے#