کوئٹہ(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر تعلقات کو نقصان پہنچے گا، دشمن اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، دشمن قوتیں بلوچستان میں خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، قیام امن کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ کے بھارت نواز ایجنڈے نے ان کی قلعی کھول دی، بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں لارہے ہیں۔