جماعت اسلامی انقلابی منشور،بہترین کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے. مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی پورے ملک میں انقلابی منشور،بہترین کارکردگی ،کردار ،دیانت دار وخدمات کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے کسی سے سیٹ توسیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی مشاورت وطئے شدہ اصولوں کی بنیاد پر ہوگی ۔عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے جن مقامی وقومی پارٹیوں نے اعتماد کیا انہوں نے ڈیلیور نہیں کیا نااہلی ،ناکامی ،بدعنوانی ،اقرباء پروری کی وجہ سے عوامی مسائل روزبروزبڑھ رہی ہے ۔بلوچستان کے تمام علاقوں میں ہمارے امیدواروں کو عوامی تائید حاصل ہے جہاں بھی جاتے ہیں عوام دہلیز پر خوش آمدید کہتے ہوئے ووٹ دینے کا وعدہ کرتے ہیں دیگر موروثی لسانی وقومی پارٹیوں نے عوام کو مایوس ،مسائل میں بدترین اضافہ کر دیا جماعت اسلامی کو الحمداللہ بہترین خدمات ،کردار ،عملی جدوجہد کی وجہ سے عوامی اعتمادحاصل ہے عوام کا اعتماد ہمارافخر وسرمایہ ہے ہم اسی اعتما دکی بنیاد پر بلوچستان کو خوشحال بناکروفاق سے حقوق لیکر ملت دشمنوں کو ناکام بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفترمیں صوبائی مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کے صدر زاہداختربلوچ،میر محمدعاصم سنجرانی ،حافظ نورعلی،مولانامحمد عارف دمڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ،سلطان محمد محنتی ،عبدالولی خان شاکرشریک تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے جن پر اعتماد کیا انہوں نے 75سالوں میں مہنگائی غربت بے روزگاری بدامنی بدعنوانی کیسواکچھ نہیں دیا غربت بے روزگاری مہنگائی بدامنی اوربدعنوانی حکمرانوں کے تحفے ہیں  عوام الناس تنخواہوں ومراعات کے حصول کیلئے نمائندوں کو اسمبلی نہ بجھوائیں بلکہ مسائل کے حل ،

قومی مفاد میں قانون سازی ،ترقی وخوشحالی ،امن وعدل اور اسلامی نظام کیلئے اچھے دیانت دار حقیقی دین دارباکردار لوگوں کو ووٹ دیں۔موروثی پارٹیاں کے قائدین ونمائندے عوام کو لاوارث سمجھ رہے ہیں ایسابالکل بھی نہیں بلوچستان کے عوام باشعور ہیں انشاء اللہ اس بار الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے بار بارمنتخب ہوکر خودمالامال عوام کو پریشان اور وسائل لوٹنے والوں کو مستردکر دیں گے۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے ہی بلوچستان کے باشعور عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے حقوق دلاکر ترقی دیں گے ۔جماعت اسلامی دیگرمسلط نااہل پارٹیوں کی طرح بدعنوان ٹھیکیداروں،رشتہ داروں ،لٹیروں کے بجائے محروم ومجبورعوام کے مسائل حل کرکے ان کو بنیادی حقوق دلائیگی تمام مسائل کا حل دیانت دار امیدواروں کی حقیقی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی ہے ۔کوئٹہ کے شہریوں نے نسل درنسل جن پارٹیوں پر اعتمادکرکے ووٹ دیا وہی اصل میں مسائل ومشکلات کے ذمہ دارہیں ۔

دہائیوں سے قوم وسائل اقتدارپرمسلط رہنے والے نااہل خاندانی موروثی پارٹیوں سے نجات کیلئے عوام الناس ترازوپر ووٹ دیکر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں جماعت اسلامی کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان وقوم نے قبضہ نہیں کیا کہ باپ کے بعد خاندان کا ہی فرد پارٹی کی قیادت سمبھالیگی بلکہ دیانت داری واخلاص نیک نیتی وایمانداری اورتقویٰ کے بنیاد پر کسی بھی علاقے کسی قوم سے کوئی بھی فرد جماعت اسلامی کا امیر بن سکتاہے ۔الحمداللہ پورے ملک میں منظم ،حقیقی جمہوری دینی پارٹی جماعت اسلامی ہے جس ہم پوری قوم کا فخر ہے عوام الناس نے 75سالوں سے جن کو ووٹ کا اعتماد دیا وہی لوگ بے روزگاری ،بدامنی ،مہنگائی ،سودی قرضوں کے ذمہ دارہیں مسائل کے حل ،مہنگائی وغربت اوربے روزگاری سے نجات کیلئے عوام الناس اس بار جماعت اسلامی کے اہل پڑھے لکھے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔پارٹیاں بدل کرپراپرٹیاں بنانے والے ہمارے خیر خواہ نہیں اس طرح کے نااہل بدعنوان لوگ وپارٹیاں پوری قوم کیلئے بدنامی ونقصان کا باعث ہیں