منصفانہ الیکشن اور عوام الناس کا سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کرنے سے مسائل کے حل کی راہ ہموار اور جمہوریت بحال ہوگی، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ منصفانہ الیکشن اور عوام الناس کا سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کرنے سے مسائل کے حل کی راہ ہموار اور جمہوریت بحال ہوگی ۔باربارمروثی پارٹیوں کے نااہل لوگوں کو مسلط کرنے ،لاڈلوں سپرلاڈلوں کو نوازنے ،الیکشن کے نام پر سلیکشن کرنے سے عوام کا سیاست انتخابات اورجمہوریت پر سے اعتماد اُٹھ رہاہے یہی قوم کو نقصان ہے جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں عوام کو بہترین قیادت ،ایماندار نمائندے اور مسائل کوحل کرنے والے مخلص امیدواردیے ہیں عوام الناس نے اعتماد کیا تو ترقی وخوشحالی امن اور عدل کا اسلامی نظام قائم ہوگامسائل حل ہوں گے اور بدعنوانی وبدامنی ختم ہوگی ۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ عوام پر مراعات یافتہ طبقات ،لاڈلوں سپرلاڈلوں کے کرپٹ نظام کو نہیں اللہ کے دیانت دار بندوں کے ذریعے اللہکے دین کو غالب کرنے ،مسائل کے حل کا اسلامی جمہوری نظام قائم کرنا ہے یہی کامیابی ،ترقی اوروحدت کا راستہ ہے۔ بدقسمتی سے اب تک فوجی حکمران ،پی ڈی ایم ،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی کی ترجیحات سود ،قرضوں کا ناسور ،بدعنوانی کی لعنت ،آئی ایم ایف کی غلام رہی ہیں عوام کی دکھوں پریشانیوں ومشکلات کو دور کرنے والاکوئی نہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ عوام کو دیانت دار خدمت کرنے والے لوگ دیں گے جومسائل کو حل اور اللہ کے نظام کوقائم کریں گے ۔اہل بلوچستان عزت ،تحفظ ،روزگار ،امن ،ترقی ،سہولیات اور بنیادی حقوق کیلئے ترس گیے ہیں ریاست بھی عوام کے حقوق کو تسلیم نہیں کر رہی ۔نام نہاد سیاسی لیڈر وپارٹیوں کا اقتدارکیلئے اسٹبلشمنٹ کے دروازے پر سجدہ ریز ہونے کی وجہ سے اسمبلی، پارلیمنٹ بے وقار ،سیاسی عدم استحکام ،سیاسی پارٹیاں بدنام وخاندانی موروثی پراپرٹیاں بن گئی ہیں ۔

سیاسی لیڈرزبدعنوان ،لٹیرے نااہل ہوضمیر وں کا سود جاری ہوتوکرپشن زدہ لو گ امانتوں اختیارات ،وسائل اور اقتدارپر قابض ہوجاتے ہیں ۔کرسی واقتدارکیلئے ملک وملت کی عزت ،عوام کو رسوابے عزت کرکے لوٹی گئی حرام کی دولت لٹائی جاتی ہیں لٹیروں نااہل ناکام بدعنوان چوروں کی وجہ سے سیاست بدنام ہوئی سیاست ایک منافع بخش کاروبار بن گیا اگر نیک صالح اچھے لوگ اس میدان میں آنے سے گھبرائے ہوئے ہیں تو سیاسی میدان کو کس نے ٹھیک کرنا ہے تباہی وبربادی کا راستہ کس نے روکھنا ہے ۔نااہل بے حس مقتدرقوتوں کیساتھ بدعنوان سیاستدانوں نے بھی اپنی بے عملی ولوٹ مار ے ذریعے اس ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے جماعت اسلامی کے امیدوار وقائدین الحمداللہ ایماندار اہل پڑھے لکھے ملک وقوم کے خیرخواہ ہیں ۔ہم لٹیرے واشرافیہ کے غلام اور ان کے درپرسجدہ ریز ہونے والی نہیں ہم اللہ کے مخلوق کی دیانت وایمانداری سے خدمت ،اسلامی نظام نافذکرنے اورمسائل ومشکلات کو حل کرنے کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں#