پشاور،متنی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشت گرد گرفتار

پشاور (صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے متنی میں کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد داعش خراسان کے رکن ہیں جنہو ں نے اہم سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنایا تھا۔

دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان سے 2خودکش جیکٹس اور3ہیندگرنیڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کو انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتارکیا گیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ تینوں دہشتگردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی تھی۔