کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ دہائیوں سے قوم وسائل اقتدارپرمسلط رہنے والے نااہل خاندانی موروثی پارٹیوں سے نجات کیلئے عوام الناس ترازوپر ووٹ دیکر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا یا کسی بدعنوان کا قبضہ نہیں عوام الناس نے 75سالوں سے جن کو ووٹ کا اعتماد دیا وہی لوگ بے روزگاری ،بدامنی ،مہنگائی ،سودی قرضوں کے ذمہ دارہیں مسائل کے حل ،مہنگائی وغربت اوربے روزگاری سے نجات کیلئے عوام الناس اس بار جماعت اسلامی کے اہل پڑھے لکھے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔پارٹیاں بدل کرپراپرٹیاں بدلنے قوم کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کوئٹہ کے9صوبائی ،3 قومی حلقوں پر نوجوان پڑھے لکھے دایانت دار امیدوار کھڑے کردیے ہیںلاکھوں کا شہر کوئٹہ تمام قوموں کا گلدستہ ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں سے کامیاب ہونے والوں نے کبھی بھی شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے ،عوام کے دکھ دردمیں شامل ہونے کی کوشش وہمت نہیں کی ۔جماعت اسلامی واحد دینی سیاسی حقیقی جمہوری پارٹی ہے جو ہر مصیبت میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں شہری کوئٹہ کو لٹل پیرس بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ہم کوئٹہ کو تمام قوموں کی ترقی وخوشحالی اورامن کا مسکن بنائیں گے۔کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں تعلیمی اداروں میں پہلے تعلیم نہیں تعلیم ہو تووہاں بچوں کی جگہ نہ ہونے کیوجہ سے داخلہ نہیں مل رہا ،ہسپتال ویران ،اعلیٰ تعلیمی ادارے کے ذمہ داران تنخواہوں کیلئے ہڑتالوں پر رہتے ہیں۔
معمولی بارش سے شہر تاریکی میں ڈھوب جاتاہے ٹریفک جام ،آلودگی ،صفائی کے فقدان ،سہولیات نہ ہونے ،گیس بجلی بدترین لوڈشیڈنگ ،ٹینکر مافیاز،ہڑتالوں ،سٹریٹ کرائمزنے شہریوں سے ذہنی مریض بنادیے ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ دیانت دار اسلامی پارٹی ہے عوام الناس سے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواراوران کے نشان ترازوپر مہر لگاکر جدید ترقی یافتہ شہربنانے کی راہ ہموار کریں نفرت تعصب لسانیت فرقہ واریت بدامنی اور بدعنوانی کا بہترین علاج جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے معصوم پریشان حال غیرت مند عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے وفاق سے حقوق دلائیں گے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوگی تومسائل سے نجات مل سکتی ہے ساحل ووسائل کامالک جماعت اسلامی یہاں کے عوام کو بنائیگی ۔لاپتہ افرادکو جماعت اسلامی بازیاب کراکے ان کے لواحقین تک پہنچا ئیگی۔ عوام باربارآزمائے ہوئے نااہل پارٹیوں کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے بجائے جماعت اسلامی کے اہل صالح دیانت دار امیدواروں کو ووٹ دیکرمسائل ومشکلات سے نجات اور حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریں