عوام کی حقیقی نمائندگی جماعت اسلامی کے دیانت دار امیدوارکر سکتے ہیں ۔مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی حقیقی نمائندگی جماعت اسلامی کے دیانت دار امیدوارکر سکتے ہیں ۔جماعت اسلامی کے نامزدامیدواران ایمانداری ،دیانت داری وہلیت اورکردارسے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلاسکتی عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کوکامیاب کرکے کئی دہائیوں سے عوام وسائل وحکمرانی پر مسلط لوگوں کو ناکام بنائیں ۔کئی دہائیوں سے مسلط طبقات اب پھر خوشنمانعروں سے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈال کر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں عوام الناس ان کی دعوؤں باتوں اور وعدوں میں نہ آئے ہی وہی لوگ ہیں جو کامیابی کے بعدبدعنوانی کرکے خودمالامال عوام کو بدحال وپریشان کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام الناس آزمائے ہوئے کو بار بار آزمانے سے گریزکرتے ہوئے جماعت اسلامی کی نئی دیانت دار قیادت امیدواروں کو کامیا ب بنائیں ۔ بلوچستان کے باشعورعوام نے بار بار مذہبی وقوم پرست اور وفاقی پارٹیوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا مگر بلوچستان کے عوام کی حالت روزبروزخراب تر ہورہی ہے ہر طرف اندھیر نگری ،کرپشن کمیشن کا دو ردورہ ،

ملازمتوں کی فروخت ،ٹھیکیداری نظام کے ذریعے لوٹ مار جاری ہے ۔ان حالات میں امید کی کرن جماعت اسلامی کے دیانت دار امیدواران ہیں جن پر اعتماد واعتبارکرکے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات ممکن ہے ۔8فروری کو بلوچستان کے عوام دوبارہ غلطی سے گریز کرتے ہوئے پارٹی کے نام پر پراپرٹی بنانے ،قومیت ومذہب کے نام پر کاروبار،ذاتی وخاندانی مفادات حاصل کرنے والوں کومسترد کردیںبلوچستان کے عوام کی حالت جماعت اسلامی بدلیگی عوام بدلیں گے تو نظام بدلیگا بدقسمتی سے عوام الناس انہی کرپشن وکمیشن مافیازکاساتھ دیگی تو مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہوگا ۔جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں قومی وصوبائی اسمبلیوں پر دیانت دار امانت داراہل پڑھے لکھے نوجوان علمائے کرام کھڑے کیے ہیں تاکہ اہل بلوچستان کودیانت دار دین دارپڑھی لکھی قیادت وحکمران فراہم کیے جائیں ۔عوام الناس اگر مسائل بدعنوانی چوری ڈاکے،ملازمتوں کو فروخت کرنے والوں سے نجات چاہیے تو 8فروری کو ترازو کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ دیانت حکمران منتخب ہوجائے اورقومی دولت چندافرادکے جیبوں واکائونٹس میں جانے کے بجائے قوم کے مسائل حل کرنے مشکلات کم کرنے پرخرچ کیے جائیں۔

پارٹیوں کوخاندانی پراپرٹی بنانے والے کبھی بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی اختیار نہیں کرسکتے یہ سب اپنے ذاتی مفادات حاصل کریں گے انہیں عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ۔جماعت اسلامی کے نامزدامیدوارالیکشن میں کامیاب ہوں گے تو عوام کو حقوق،روزگار ،وسائل میسر ہوگی مسائل،مشکلات ،پریشانیوں ؛بدعنوانی اوربدامنی سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے امیدوارکامیاب ہوں گے تو حقیقی اسلامی تبدیلی آئیگی بلوچستان کے عوام خوشحال ہوں گے