کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 4.6 تھی

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ شہر و گردونواح میں ہفتہ کی صبح ز لزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پپیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ اس کا مرکزکوہ ہند کش میں تھا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا جس کی گہرائی 98کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔