اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ریلوے مختلف ریلوے اسٹیشنز کو سولر پینل پر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔
محکمہ ریلوے نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر روہڑی پشاور لاہور راولپنڈی ملتان فیصل آباد سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنز کو سولر پینل پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور تمام اسٹیشنز کو مرحلہ وار سولر پینل پر منتقل کردیا جائیگا جس سے ریلوے کو بجلی کی مد میں لاکھوں روپے بچت ہوگی۔