حکومت پاکستان اور کراچی الیکٹرک میں بجلی خریداری اور بجلی کی قیمت یکساں رکھنے کیلئے ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی ایگریمنٹ طے

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت پاکستان اور کراچی الیکٹرک کے درمیان نئی شرائط پر بجلی کی خریداری اور بجلی کی قیمت یکساں رکھنے کیلئے ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی ایگریمنٹ طے پا گئے ہیں جن پر حکومت پاکستان کے متعلقہ اداروں اور کراچی الیکٹرک کے نمائندوں نے دستخط کر دئیے ہیں،

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  اپنے گزشتہ اجلاس کے دوران  ان معاہدوں کی منظوری دی تھی اور کابینہ کے گزشتہ اجلاس کے دوران ان کی توثیق کر دی گئی اور اب نیشنل ایکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سی منظوری دیئے جانے کے بعد ان معاہدوں  پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ،پاور پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری  ایک سال مدت کیلئے دی گئی  جس کے تحت کراچی الیکٹرک سے نیشنل گرڈ میں سپلائی کی جانے والی بجلی کے حسابات کو ریگولرائز کرنے میں مدد مل سکے گی ، ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق کے الیکٹرک1000میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں سپلائی کرے گی ،

ٹرانسمیشن اینڈ سیلزڈسٹری بیوشن ایگریمنٹ10سال مدت کیلئے طے کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان میں واپڈا کی دسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرکی حدود میں بجلی کے نرخوں کو یکساں رکھنے کیلئے  ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی کے کلیم داخل کرنے، ان کی ویریفکیشن،  اور ان کی حکومت کی جانب سے ادائیگی کے امور مسلسل طے شدہ اصولوں کے تحت چلائے جائیں گے ،ان معاہدوں کے ساتھ ساتھ اگر کوئی نیا تنازع پیدا ہو جاتا ہے تو اس صورت میں اسے باہمی مشاورت اور ثالثی کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایک میڈیایشن ایگریمنٹ بھی طے کر لیا گیا جس میں سابقیہ وصولیوں اور ادائیگیوں کے امور کو بھی طے کیاجائے گا ۔