جماعت اسلامی کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج ہڑتال کی حمایت کا اعلان

 کوئٹہ(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے آج بدھ 3دسمبر کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں شٹرڈائون ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ عوام الناس تاجر برادری دکاندارلاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہڑتال کوکامیاب بناکر مظلوموں کاساتھ دیں اور ظلم وجبر وظالم کے خلاف اس جدوجہد میں ساتھ دیں جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف اورمظلوم کیساتھ وانصاف اور جائز حقوق کے حصول ،لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اسلام آباددھرنے شرکاء کی مہمان داری ،خدمت وضروریات کاجماعت اسلامی روزاول سے خیال رکھ رہی ہے اور دھرنا شرکاء مائوں بہنوں ودیگر مظلوموں کیساتھ ہر قسم کے تعاون کاسلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ماورائے قانون وآئین جبری گمشدگیوں کی وجہ بلوچستان جنگ زدہ علاقہ بنتاجارہاہے حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام سے نہیں وسائل سے سروکار ہیں جماعت اسلامی آج کے ہڑتال کی بھر پور حمایت کرتی ہے