کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں ،مقتدرقوتوں کی نااہلی ناکامی بدعنوانی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام نے اسلام آباد میں بھی اورچمن سرحد پر بھی دھرنا دیاہواہے خواتین مرد ،مزدور ،طلباء سمیت ہر طبقہ احتجاج پر ہیں اگر عوام نے ہوش کا ناخن لیا سمجھداری سے مسلط شدہ نااہلوں ،موروثی قوتوں ،دوسروں کے آلہ کاروں کو الیکشن میں مستردکرکے جماعت اسلامی کے اہل دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیاتوبلوچستان کے حالات تبدیل ہوسکتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شوریٰ ایک روزہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میںصوبائی نائب امراء زاہداختربلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،پروفیسر محمد ایوب منصور،میر محمد عاصم سنجرانی سمیت صوبہ بھرسے صوبائی ذمہ داران و اراکین شوریٰ نے شرکت کی ۔اجلاس میں انتخابی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے دیگرپارٹیوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ودیگر مذاکرات ،انتخابی حکمت عملی ،بجٹ ،اخراجات ،فنڈزریزنگ کے لیے زاہداختر بلوچ کی نگرانی میں چھ رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی گئی ممبران بشیراحمدماندائی،مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،حافظ نورعلی ،مولانا محمد عارف دمڑہوں گے کمیٹی میں الخدمت کانمائندہ ،نامزد امیدواران و اضلاع سے بھی ممبرزہوں گے۔صوبہ بھر میں سیٹ توسیٹ ایڈجسٹمنٹ ،کسی کی حمایت کرنے یا حمایت لینے کا اختیار اس 6رکنی کمیٹی کو ہوگاجلاس میں بعض حلقوں،سیاسی مخالفین وسوشل میڈیا میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کاجماعت اسلامی کے بنیادی رکنیت سے استعفٰی کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ یہ لوگ سستی شہرت کیلئے جماعت اسلامی ومولانا ہدایت الرحمان بلو چ کونقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں جس میں یہ سازشی ٹولہ ناکام ہوں گے۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ جماعت اسلامی کے رہنماتھے ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی رہیں گے۔
اجلاس میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی مکران ڈویژن میں انتخابی مصروفیات کی بناپرتنظیم کو مناسب وقت نہ دینے کی بناپر صوبائی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری بہتر اندازمیں نہ وقت نہ دینے کے حوالے سے دیے گیے درخواست پر اراکین شوریٰ نے غورومشاورت کیا ا وربہتراندازمیں انتخابی سرگرمیاں چلانے کیلئے ان کی معذرت قبول کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو صوبائی نائب امیراور صوبائی نائب امیر زاہداختر بلوچ کو بقیہ سیشن کیلئے شوریٰ کی مشاورت سے صوبائی جنرل سیکرٹری مقررکر دیا گیااس موقع پر زاہداختر بلوچ نے ذمہ داری کا حلف بھی لے لیا۔اجلاس میں کاغذات نامزدگی،انتخابات تیاری،سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ،مسائل،مشکلات سمیت چمن پاسپورٹ،اسلام آبادلاپتہ افراد دھرنے،بلوچستان کی دگرگوں صورتحال پربھی گفتگوومشاورت ہوئی۔حکومت فوری طور پر لاپتہ افرادکا مسئلہ حل کریں وعدے اعلانات کمیٹیوں کے بجائے حقیقی طور پر لاتعلق لاپتہ افرادکو فی الفورمنظر عام پر لایا جائے اگرمجرم ہیں توجرم ثابت کرنے کیلئے قانون کے حوالے کیاجائے چمن پاسپورٹ مسئلے کو طاقت دھمکی وپولیس گردی کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے راہداری یاشناختی کارڈ پر چمن کے مقامی افراد کو آنے جانے کی سہولت دینے میں کوئی ہرج نہیں ۔حکومت پاسپورٹ فیصلہ بزور طاقت نافذ کرنے سے پہلے چمن کے عوام کو متبادل روزگار فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں مرکزی امیر سراج الحق کادورہ بلوچستان کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اہل بلوچستان بہترین قیادت دینے کیلئے صوبہ بھرمیں نوجوان،اہل،پڑھے لکھے امیدوارنامزدکیے ہیں عوام انشاء اللہ بلوچستان میں حقیقی تبدیلی لانے،مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کواعتماددیں گے الیکشن میں عوام آزمائے ہوئے مسلط لاڈلوں کے بجائے جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ سلگتے اجتماعی مسائل حل،عوام کوبنیادی حقوق میسراورساحل بارڈر،تجارت،روزگارجماعت اسلامی جیسے عوامی اجتماعی مسائل کے حل کی راہ ہموارہوجائیں اجلاس میں صوبے کے دیگرمسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی گئی