عوام سب سے مایوس ہیں حل صرف جماعت اسلامی ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ انتخابات میں بلوچستان کے عوام موسمی سیاسی پرندوں،مسلط شدہ نااہل لوگوں ،لاڈلوں لاڈلوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کے اہل پڑھے لکھے مخلص دیانت دارامیدواروں کو ووٹ دیکر مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں ۔اب تک جتنی بھی پارٹیاں بلوچستان حکومت میں آئی ہیں امیدوارکامیاب ہوئے عوام سب سے مایوس ہیں حل صرف جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریگی ۔

اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ اے پی ڈی ایم کے بلوچستان جماعتوں نے بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے کوئی آوازنہیں اُٹھائی یہ نااہل لوگ پارلیمنٹ میں اپنی تنخواہوں مراعات میں اضافے کیلئے توفعال وسرگرم تھے مگر اہل بلوچستان کے سلگتے مسائل لاپتہ افراد،سی پیک کے ثمرات سے اہل بلوچستان کو محروم رکھنا ،بلوچستان میں تعلیم ،صحت ودیگر حقوق کی فراہمی کے حوالے سے مقتدرقوتوں کی طرح بلوچستان سے منتخب ہونے والے نااہل امیدواران اور ان کی پارٹیاں بھی خاموش تھی پارٹیوں کو خاندانی موروثی پراپرٹیاں بنانے والے اہل بلوچستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے یہ صرف اپنی ذات کے خیر خواہ ہیں انہیں بلوچستان کے پریشان حال عوام ،درپدر مائوں بہنوں کے مسائل غربت پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور حل کریگی جماعت اسلامی پر کوئی دبائو نہیں ڈال سکتاجماعت اسلامی کو کوئی پریشرائز نہیں کر سکتا اس لیے کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کوئی کرپشن لوٹ مار نہیں ک

ی جماعت اسلامی کے لوگوں کی مقتدر قوتوں کیساتھ کوئی فائل نہیں جس سے وہ سودہ بازی کر سکے جماعت اسلامی میں بہترین تربیت واحتساب کی وجہ سے الحمداللہ ہماراہر فرد ذمہ دارامیدواروممبران اسمبلی ہر قسم کی چوری بدعنوانی وکرپشن سے پاک ہیں دیانت دار پارٹی کے صالح امیدواران کامیاب ہوگی تو بلوچستان کے سلگتے مسائل حل ہوں گے عوام الناس 8فروری کو ترازوکے نشان پر مہر لگاکر نیک نام دیانت دار دین امیدواروں کو کامیاب کرکے حقوق کے حصول اورمسائل کے حل کی راہ ہموار کرسکتے ہیں جماعت اسلامی نے انتخابات میں بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں قومی وصوبائی اسمبلی پر نوجوان پڑھے لکھے دیانت دار لوگوں کو کھڑے کیے ہیںاس لیے عوام آزمائے ہوئے نااہل بدعنوان مسائل کے ذمہ داروں کو ووٹ دینے کے بجائے جماعت اسلامی کے ایماندار نمائندوں کو ووٹ دیکر منتخب کریں