جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دیکر مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائیگی، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جن لوگوں کو مسترد کرنا چاہیے جنہوں نے لوٹ مار ،نااہلی کے ریکارڈ بنائے ہیں وہ دوبارہ عوام پر مسلط ہونے اورحکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔عوام الناس ہوش کے ناخن لیں اور بدعنوان،لاڈلوں، مسلط ،باربارووٹ مانگنے والوں کومستردکرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دیکر مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائیگی۔لوٹ مار کی دولت سے دوبارہ عوام پر مسلط ہونے کی تیاری ہورہی ہے اگر عوام نے احتیاط کی تو8فروری جعلی نمائندوں ،لاڈلوں سے نجات کا دن ثابت ہوتا باشعور عوام بیدار ہو گئے، 8فروری کوظلم و ناانصافی کے سومنات پاش پاش ہوجائیں گے ۔

اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ ذاتی عقوبت خانے جیل بنانے ،لوگوں کو لاپتہ کرنے ،قومی دولت لوٹنے والوں کو عوا م ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں مذہب وقوم کانام استعمال کرکے بار بار اقتدار کے مزے لوٹنے والے پھر عوام سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں عوا م الناس ان بدعنوان ،قومیت واسلام کے نام پر ووٹ مانگ کر خود لوٹ مار کرنے والوں ، ظالم سرداروں ،نوابوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کے دیانت دار دین دار باصلاحیت اور نیک لوگوں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں ،خاندانوں کی بادشاہت کی بجائے اب عوام کو حق حکمرانی دیا جائے، جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں پارٹی کے نام پر خاندانی پراپرٹیاں بنائی ہیں وہ ملک میں مستحکم جمہوری نظام نہیں چاہتیں، وہ صرف ذاتی مفادات کیلئے عوام کو استعما ل کر رہے ہیں جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی مذہبی پارٹی ہے،

جس میں چوری بدعنوانی لوٹ مار نہیں جس پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں جس میں قیادت کا انتخاب شفاف جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، ہم نے الیکشن مہم کے آغاز سے قبل انقلابی منشور دیا جس کا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست اوربلوچستان کو خوشحال بنانا ہے ، اقتدار میں آکر منشور پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، عوام مہنگائی سے جان چھڑانے ، کرپشن سے نجات اور امن کے قیام کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری صدی میںپارلیمنٹ کے ذریعے موروثیت اور جاگیرداری نظام کو مسلط کرنا شرمناک ہے ۔ الیکشن مہم میں دولت کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔ عوام کو صاف ، شفاف اور آزادانہ طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، امن اور خوشحالی آئے گی ۔ آج وہی لوگ بجلی مفت فراہمی کی بات کرتے ہیں جن کی حکومت میں عوام پر بجلی بم گرایا گیا،رواں برس صارفین پر بجلی گیس کی قیمتوں کی اضافہ کی مد میں 22سو ارب کا بوجھ ڈالا گیا ،آئی ایم ایف کے حکم پرماہانہ بل کی ادائیگی ناممکن بنادی گئی، انہی کی حکومتوں میں پن بجلی کے کارخانے لگانے اور مقامی کوئلہ سے فائدہ اٹھانے کی بجائے آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے، قومی خزانہ پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالا اور عوام کو لوٹا گیا۔ سابقہ حکمرانوں کے دور میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج عام آدمی کے لیے دووقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیابچوں کوتعلیم اور علاج کی سکت نہیں رہی