آر ایل این جی مہنگی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز) آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹ یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14ڈالر 3 سینٹ تھی۔