کوئٹہ،بارات میں شامل بس الٹنے سے 5افراد جاں بحق، 8زخمی


کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دکی کے علاقے غڑواس کے مقام پر بارات میں شامل بس گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس باراتیوں کی ہے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 3 سال سے 10سال تک کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔