ژوب(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے مسائل دیانت دار امانت دار اورمخلص حکمران حل کرسکتے ہیں مسلط شدہ حکمران لوٹ مار کرکے مالا مال ہوجاتے ہیں عوام کو ان لٹیروں سے خیر کی توقع نہیں باربار آزمانے والے،مسلط شدہ نااہل ناکام حکمران اور اشرافیہ ہی ہمارے مسائل ومشکلات کے ذمہ دارہیںجماعت اسلامی نے الیکشن میں دیانت دار دین دار مخلص امیدوار کھڑے کر دیے ہیں عوام الناس بار بار خوشنما نعروں ،بے عمل وعدوں اور قومیت ومذہب کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ۔بلوچستان میں احتجا ج کرنے والوں سے مذاکرات کرکے بات چیت کے ذریعے جائز مسائل حل کیے جائیں طاقت کے استعمال،پولیس گردی وفوجی آپریشنز نے اہل بلوچستان کی دلوں میں نفرت پیدا کر دیے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مفرورملزم،مستردچہروں،مال ودولت سے عوام پر مسلط کرنے والوں کولاکرپھر پریشان حال عوام پر مسلط کرنا بدترین جرم ہیں آزمائے ہوئے کو باربارمسلط کرنے سے مہنگائی غربت بے روزگاری ،بدعنوانی وبدامنی کیساتھ قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط ہونے والے بدعنوان نااہل ٹولے سے نجات مل سکیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحال ،عوامی مسائل حل کر سکتی ہے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں بلوچستان کے مظلوموں کیلئے آوازبلند کیا بلوچستان کی محرومی ،غربت ،بے روزگاری ،بدعنوانی کے ذمہ دارمقتدرقوتوں کیساتھ صوبائی ووفاقی حکومتیں بھی ہیں ۔اسلامی پاکستان ہی خوشحال بلوچستان کی ضامن ہے بلوچستان کو ترقی دیکر ،بلوچستان کے عوام کو حقوق دیکر ہی پاکستان کے ترقی وخوشحالی دی جاسکتی ہے ۔
سیاستدانوں کو بڑے مجرم بناکر قید ی بنانااپنے مطالبات منواکر ،یا مطالبات تھماکر بارگیننگ کرکے رہاکروانے سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا۔عدل وانصاف کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے دیانت دار دین دارعوامی خدمت کے جذبے سے سرشارملک وقوم کے خادم جماعتوں وپارٹیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور بدنام ،بدعنوان ،مجرم ،رسوا،زیروپارٹیوں کو ہیرو ،سیاسی شہید ،اُمید بناکر پیش کرنے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔بدقسمتی سے پاکستان میں میڈیا آزادہے کہ پارلیمنٹ اور نہ ہی عدلیہ منصفانہ فیصلے کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مایوس پریشان اور مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے عوام عدل وانصاف کے قیام ،خوشحالی ترقی واسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کے نامزدامیدواروں کا ساتھ دیں باربارآزمانے والوں نے حالات خراب مہنگائی بے روزگاری اورغربت میں بدترین اضافہ کر دیا اب حل صرف جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی مسائل کو حل کریگی