اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے ان معاہدوں کی تصدیق کر دی۔جن منصوبوں کے لیے یہ قرض لیا جا رہا ہے ان میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر گزشتہ جمعے کو دستخط ہوئے تھے۔پاکستان کو عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔