قاہرہ(صباح نیوز)مصر میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی تیسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق عبدالفتح السیسی کو 10 دسمبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ اس موقعے پر دارالحکومت قاہرہ میں اہم مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ریٹائرڈ فوجی جنرل السیسی نے جولائی 2013میں پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کر دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اس کے بعد سے معزول صدر مرسی کی پارٹی اخوان المسلمین کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس دوران جیل میں محمد مرسی بھی وفات پا گئے۔