چیف الیکشن کمشنر کا وزیر اعظم کو خط، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی


اسلام آباد(صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھتے ہوئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

چیف الیکش کمشنرسکندرسلطان راجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں پرروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کے لئے جگہ اورعمارت مانگ لی جس کے لئے4مختلف عمارتیں تجویز کی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہےای سی ایس آئی کا گیسٹ ہاؤس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا ہے، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یونٹ کے قیام کے لئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔