کوئٹہ(صباح نیوز)یونیورسٹی آف لورالائی کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
وفد نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ طلبہ و طالبات نے مختلف سٹالز پر جدید ہتھیار، آرٹلری گنز اور میڈیکل آلات دیکھے۔
وفد کو سامان حرب کے استعمال سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ طلبا و طالبات نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے ایف سی کی خدمات کی خوب تعریف کی۔
طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کے ساتھ گزارا گیا دن بہت اچھا رہا۔ ان کے علم میں بہت اضافہ ہوا۔ طلبا نے بلوچستان میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔