خضدار میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی ڈیزل برآمد


خضدار (صباح نیوز)خضدارمیں کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی ڈیزل برآمد کر لیا۔مسافر بسوں کے ذریعے اندرون ملک سمگل کی جارہی تھی۔

خضدار کسٹم نے وانگو کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ڈیزل برآمد کیا۔اس کارروائی کے دوران 39 ہزار لٹر غیر ملکی ڈیزل اور تین مسافر بسوں کو تحویل میں لیا گیا۔