کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کا مسئلہ فلسطین پر بزدلی نے امت مسلمہ کو مایوس کر دیا ہے فلسطین وکشمیر قراردادوں ،مذمت سے نہیں جذبہ جہاداورشوق شہادت سے آزادہوگا۔قوم کی تباہی وبربادی ،قرضوں وبدعنوانی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے سے قوم کا مستقبل مزید تاریک ہوگا ۔ملک پر امریکی آلہ کا ر ، چینی،گھی ،پٹرول سمیت دیگر مافیاز،جرائم پیشہ افراد ہم پرقابض ہیں عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کے دیانت دار ،صالح ،مخلص قیادت کو ووٹ دیکر مافیازاور مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی غفلت کوتاہی ،طاقت وپولیس گردی کی وجہ سے عوام لانگ مارچ ،احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں طاقت کے زور پر زبردستی عوام کو زیر کرنا ،زبان بندی سے اہل بلوچستان کا بہت نقصان ہوا مسائل کے ذمہ دار بدعنوان ،مقتدر قوتوں کے لاڈلے ،عوام سے مسترد ہونے والے سیاسی مداری الیکشن آتے ہی سرگرم ہوئے ۔ہر پارٹی میں مفادات کیلئے جانے والے سیاسی مداری کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں ۔چمن سرحدی تجارتی شہر میں تجارتی سرگرمیاں معطل ،عوام ،تاجر ،دکاندار سب احتجاج پرنگران حکمران مذاکرات ،مسائل کو سننے ،حل کرنے کے بجائے نگران وزیر اطلاعات کے ذریعے دھونس دھمکی اور روزانہ کے پریس کانفرنس کرکے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ وفاق ومقتدر قوتیں بلوچستان کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں والا سلوک اب بند کریں خوشنماوعدوں ،بے عمل اعلانات ،پیکیجز کے بجائے عوام کے سلگتے مسائل کوحل کرنے کیلئے سنجیدگی اختیار کیے جائیں ۔بلوچستان کے عوام غلام حکمرانوں،ناہل نمائندوں ،وفاق ،میڈیا سے مایوس ہیں طاقت ورقوتیں بلوچستان کے عوام کو دیوارسے لگاناچاہتی ہے ۔مفادپرست نااہل حکمرانوںکو وسائل سے مالامال بلوچستان سونے کی چڑیا بلوچستان کے وسائل خزانوں سیندک ،ریکوڈک ،بارڈرٹریڈ، چیک پوسٹوں وبارڈرزپر بھاری بھتہ خوری رشوت سے سروکار ہیں انہیں عوامی مسائل مشکلات وپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں اور جن قوتوں ،لاڈلوں ،نااہلوں کو عوام پر مسلط کیاگیا ہے ان کو بھی انہی سبق سکھایا گیا ہے کہ عوام کے حقیقی مسائل ،حقیقی مشکلات کو ایگنور کریں ۔بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کے حوالے سے 75سالوں سے صر ف وعدے وبے عمل اعلانات ہوتے ہیں جماعت اسلامی الیکشن میں کامیاب ہوکر بلوچستان کے عوام کا توانا آوازبنے گی اب بھی بلوچستان کے سلگتے مسائل کو پارلیمنٹ میں صرف جماعت اسلامی کے امیدواروں نے اجاگر کیے لاپتہ افراد ،نجی جیلیں ،ریکوڈک ،سیندک ،بارڈرٹریڈ،دھرنے احتجاج کے حوالے سے صرف جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ میں بھر پور آوازاُٹھائی انشاء اللہ جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تو بلوچستان کے عوام لاوارث نہیں ہوگی بلکہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے عوام کو توانا زبان وآوازدیگی عوام الناس الیکشن میں موسمی پرندوں ،سیاسی مداریوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں #