اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کی فراہمی کے ہدف میں 431 ارب کا اضافہ


 کراچی(صباح نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال زرعی قرض کی فراہمی کے ہدف میں431 ارب کا اضافہ کردیا۔  مرکزی بینک نے مالی سال 2023 کیلئے ایک ہزار 819 ارب روپے کے زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف رکھا تھا جبکہ اس دورانیے میں 1 ہزار 776 ارب کے قرض دئیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال زرعی قرض فراہمی کا ہدف 431 ارب کے اضافے کے بعد 2 ہزار 250 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بینک نے کسانوں کو زرعی مشینری اور آلات فراہمی کیلئے قرض دینے کا جائزہ لیا۔ ایس بی پی کے مطابق قرضوں کی تیز پروسیسنگ کے لیے دیگر صوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائی جائے گا۔