ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے 46 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرلیا


چاغی(صباح نیوز)ایرانی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 46 پاکستانی باشندوں کو اپنے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا جو مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 26 ، خیبرپختونخوا 03 ، سندھ 12 اور بلوچستان 05 شامل ہے۔

گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر انچارج راہداری گیٹ امیر حمزہ میرانزئی کے حوالے کیا گیالیویز فورس کی ابتدائی تفتیش کے بعد تمام پاکستانی قیدیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کیا گیا۔

ایف آئی اے تفتان کے مطابق یہ تمام افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے جنھیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کر رہی ہے۔۔