یہ کیسی قومی سلامتی پالیسی ہے جس میں پارلیمنٹ سے پوچھا تک نہیں گیا، رضا ربانی


اسلام آباد(صباح نیوز) سابق چیرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ کیسی قومی سلامتی پالیسی ہے جس میں پارلیمنٹ سے پوچھا تک نہیں گیا، اپنے لیے تیار کی گئی  پالیسی عوام پر تھوپ دی گئی۔

اسلام آباد میں سینیٹر شیری رحمان کی کتاب ویمن پلاننگ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ اب تک سامنے نہیں آیا، کہا گیا تھا کہ معاہدہ چند دنوں میں قوم کے سامنے آجائے گا۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ صرف ریاست کے بیانیے کو تاریخ میں مرتب کیا جائے، تاریخ میں خواتین کی جدوجہد بھی اسی ظلم کا نشانہ بنی۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی آئی، یہ کیسی پالیسی ہے جس کی پارلیمان سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ قوم کی نہیں صرف ریاست کی پالیسی ہے۔شیری رحمان کی کتاب میں پاکستان کی مشہور اور کامیاب خواتین کی جدوجہد اور دیگر خواتین کیلئے رول ماڈل بننے کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے