پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،9دہشت گرد گرفتار


لاہور،گوجرانوالہ،بہاولنگر (صباح نیوز)کاؤنٹرٹیررازم (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاجبکہ  لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے2 کارندے بھی گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جبکہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے دو کارندوں بھی گرفتار کیا جن سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی جو مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔