کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ باربار عوام پر کسی کے اشیرسے مسلط ہونے والوں کی وجہ سے بلوچستان میں بدعنوانی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ساحل ووسائل پر مافیازمسلط ہیں چیک پوسٹوں ،بارڈرزپر بھتہ خورمالامال عوام بدحال ہورہے ہیں ۔بلوچستان کی آمدنی وٹیکسزبھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس کی شکل میں بدعنوان ومافیازکی جیبوں میں جارہے ہیں ۔منتخب نمائندے وادارے بھی بدعنوانی میں ملوث ہیں اسی لوٹ مار اقرباء پروری کرپشن وکمیشن کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے ۔جماعت اسلامی ان مظالم ولوٹ مارک کے خلاف ،حقوق کے حصول وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام الناس ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار کیلئے پارٹی ونظریہ بدلنے والوں کو مستردکر دیں ۔
جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں دیانت دار صالح تعلیمیافتہ نوجوانوں کو امیدوارنامزدکیے ہیں۔ بارڈرٹریڈزپامافیازقابض ہیں جس کا فائدہ چند خاندان ولٹیرے کو مل رہا ہے ،چمن بارڈرپردھرنا مقامی افراد کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہے حکومت طاقت ودھمکی ،پولیس گردی کے بجائے چمن دھرنے کو مذاکرات سے مسائل حل کریں ۔ایرانی تیل ،بارڈروساحل کے کاروبارپر بھتہ لینے والوں کو بے نقاب کرکے عوام تاجروں ،کاروباری حضرات کو آسانی وسہولت فراہم کیے جائیں۔غریب عوام کیلئے انصاف کے دروازے بند جبکہ انصاف مہنگااور مشکل بنا دیا گیا ہے عدالتوں میں انصاف کے دہرے معیارکی وجہ سے مایوسی پھیل رہی ہے ۔یونیورسٹیوں میں زیادہ فیسز،لسانیت وفرقہ واریت کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے تباہ وبرباد ہورہے ہیں تعلیمی اداروں میں لسانیت ،فرقہ واریت پھیلانے والے تعلیم دشمن ہے ۔منصفانہ انتخابات نہ ہونے ،عوامی قیادت کے بجائے موسمی سیاسی پرندوں کو مسلط کرنے کی وجہ سے عوام کو صرف مایوسی ،پریشانی ،مسائل ،مشکلات دیے گیے بدقسمتی سے عوام کے مسائل حل ہوئے نہ عوام کو سہولت وآسانی فراہم کرنے کیلئے کوئی قانون ساز ی ہوئی تاہم قومی خزانے سے وزراء وممبران مستفید ،مراعات ومفادات سے مالامال ہوئے ۔ سابق حکومتوں میں باربار آنے والے وزراء ممبران اسمبلی مقتدرقوتیں عوام سے مخلص ہوتی تو عوام پریشان ،مسائل کے گرداب میں اوراحتجاج پر نہ ہوتے۔ساحل ووسائل کے نعرے لگانے والوں کوبھی جب وزارتیں دے دی گئی تو وہ بھی پانچ سال خاموش رہے ۔جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر اسلامی نظام نافذ اور قوموں کو حقوق دیں گے