لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بھی عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائیگی۔