اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرونا وبا کے دوران،سماجی بندشوں کے باعث، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا،پبلک سیکٹر میں خدمات کی موثر انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگزیر ہے،وہ ہواوے ٹیکنالوجیزکے نائب صدر (مڈل ایسٹ ریجن “) وانگ شن لی” کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، نائب صدر نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں سماجی ذمہ داری کے تحت، جاری اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے ہوواوے ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں سرکاری افسران کیلئے تکنیکی تربیتی کورسز کے اجرا کے اقدام کو سراہا،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے موجودہ تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزارتِ خارجہ میں ڈہجیٹائزیشن کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے،آج دنیا بھر میں پاکستان کے 114 سفارت خانے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، سفارت خانوں میں قائم ڈیجیٹل سینٹرز کی بدولت کاغذات کی آن لائن تصدیق سمیت کئی قونصلر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے بنائے گئے “پورٹلز” اسی ڈہجیٹائزیشن کے فروغ کا نتیجہ ہیں، ہوواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدر وانگ شن لی نے حوصلہ افزائی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،وفد میں سی ای اوہوواوے پاکستان, مارک منگ، ڈپٹی سی ای او، ووہان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ہواوے ٹیکنالوجیز “احمد جہانزیب ملک” شامل تھے