کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوامی دکھ دردرکھنے والی جماعت اسلامی کا انتخاب کرکے مسائل کے حل کی راہ ہموار کرسکتے ۔بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے ،سلگتے عوامی مسائل کو عوامی قوت سے جماعت اسلامی حل کر سکتی ہے بلوچستان پرتجربات و مزید نااہل لوگوں کو مسلط کرنے سے گریزکیا جائے ۔75سالوں سے مسلط بدعنوان لوگوں سے نجات کا واحد راستہ جماعت اسلامی ہے عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کولٹیروں ،مہنگائی ،قرضوں اورمسائل سے نجات دلائیگی ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں دیانت دار ،نیک صالح اور نوجوان امیدوار کھڑے کیے ہیں ہم کسی کے اتحادی نہیں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گے ہمارااتحاد صرف اورصرف مظلوم پریشان حال عوام سے ہو گا۔ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کے حلف کا تقاضا ہے، انتخابات سے قبل انھیں متنازع نہ بنایا جائے۔ ملک میں نظام نہیں بدلتا، لاڈلے تبدیل ہوتے رہتے ہیں لاڈلے مسلط کرنے کی وجہ سے وسائل سے مالامال بلوچستان تباہ وبرباداورپسماندہ ترین صوبہ بن گیا گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کے عوام پر جو قوتیں مسلط رہی انہوں نے کوئی مسئلہ حل کیا نہ عوام کو کوئی ریلیف ملی ہر طرف لوٹ مار کا دوردورہ تھا عوام کاپوچھنے والا کوئی نہیں ۔آشیرباد سے کامیاب ہونے والے خودمالا مال جبکہ عوام بدحال وپریشان ہیں۔
لاڈلوں ،نااہلوں اور کسی کے آشیر باد سے آنے والوں کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کی پریشانی اورمشکلات میں بدترین اضافہ ہوا ۔ بجلی گیس اور قرضو ں میں انہی لاڈلوں نے بڑوں کے تعاون سے اضافہ کیاقرضے ملک پر مسلط امریکی آلہ کار لے رہے ہیں جبکہ وصولی کیلئے مہنگائی وٹیکسزمیں اضافہ کرکے عوام کا خون پسینہ نچوڑاجارہا ہے۔بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوتاجارہا ہے گیس کی قیمتوں میں 11سو فیصد ، بجلی کے ٹیرف میں دو سو فیصد، ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوا، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں، پونے تین کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں، حکمران جماعتوں کے نعرے، جھنڈے الگ، پالیسیوں میں یکسانیت ہے۔ ایک ہی قبیل کے ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار، مافیا گزشتہ 76برسوں سے ملک پر مسلط ہیں