رملہ(صباح نیوز)فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے غصب حقوق مزاحمت سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قوم کے مسلوبہ اور غصب کئے گئے حقوق صرف مزاحمت سے حاصل کیے جاسکتے ہیں،عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
اسلامی جہاد نے کہا کہ برطانوی استبداد نے یہودیوں کو فلسطین میں اپنے وطن کے قیام کا تحفہ فراہم کیا۔اسلامی جہاد نے کہا کہ جب سے یہ منحوس اعلان بالفور جاری کیا گیا اس وقت سے فلسطینی قوم یہودی آباد کاری،قبضے،قتل،گرفتاریوں اور دیگر جرائم کا سامنا کررہی ہے۔اس سب کے باوجود صہیونی ریاست کو عالمی مجرمانہ غفلت کے ذریعے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔