دیانت دارامیدواروں پراعتمادسے مسائل کے حل کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔ مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوامی مسائل کے ذمہ دارپھر عوام سے مختلف نعروں اور دعوئوں سے ووٹ مانگنے کی تیاری کر رہے ہیں عوام الناس اس بارانتخابی نشان ترازوکے دیانت دارامیدواروں پراعتمادکرکے مسائل کے حل کی راہ ہموارکریں۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے بلوچستان کو ریگستان بنانے والے گزشتہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط ہے بدقسمی سے مسائل حل ہوئے نہ ترقی وخوشحالی کاسفرشروع ہوابلوچستان کے غربت ،بے روزگاری ،بدعنوانی اوربدامنی کے ذمہ دارمقتدرقوتوں کیساتھ باربارمسلط ہونے والی قوتیں بھی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اوروفاق کو بھی لٹیرے ،بدنام اور آرڈر پر چلنے والے جی جناب ،یس سر والے غلام نمائندے ،پارٹیوں کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان نے کرپشن ولوٹ مار میں بہت ترقی کی منتخب نمائندے اس لوٹ مار سے مالامال ہوئے مگر عوام بدحال وپریشان اور دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں

عوام کے بس سے تعلیم اور علاج دورہوگیاگیس مل رہی ہے نہ بجلی ،زرعی صوبہ بنجرہوگیامعیشت تباہ ہوئی بلوچستان کے ساحل پر ٹرالرمافیازاور وسائل پر ڈالرمافیازقابض ہیں۔ لٹیروں نے عوام کا جینا حرام کر دیا لاپتہ افرادبازیاب ہوئے نہ سی پیک کے ثمرات اہل بلوچستان کو میسرہو ،سیندک کے فوائد ملے نہ ریکوڈک ،گیس وکوئلہ اور کرومائیٹ کے خزانوں سے اہل بلوچستان کو فائدہ ہوایہ سب نااہل بدعنوان حکمران اوران کے آقاکی وجہ سے ہیں بلوچستان کے وسائل چند خاندانوں پر خرچ ہورہے ہیں ساحل اور وسائل ،قوم اور اسلام کے نعرے لگانے سب ناکام ہوئے حل صرف جماعت اسلامی ہے ۔اہل بلوچستان الیکشن میں بغیر کسی خوف ولالچ کے لسانیت وفرقہ واریت اور اسلام کو سیاست کیلئے استعمال کرنے والوں سے دورہوکر جماعت اسلامی پر اعتمادکریں جماعت اسلامی پراہل کراچی اور خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے جب بھی اور جتنا اعتماد کیا بہترین خدمت،بہترین حکمرانی کے ریکارڈقائم ہوئے ۔انشاء اللہ اہل بلوچستان بھی جھوٹے نعرے ،جھوٹے فتوے اورپروپیگنڈے کومستردکرتے ہوئے جماعت اسلامی پر اعتمادکریں گے ۔جماعت اسلامی کے ذریعے اسلامی عوامی حکومت آئیگی تو بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ ہوں گے لاپتہ افراد بازیاب اور ساحل ووسائل کی حفاظت کی جائیگی ۔