سرگودھا(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا،ن لیگ کی مرکزی قیادت نے سرگودھا ڈویژن کیلئے ڈاکٹر طارق فضل چو ہدری کو کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا،سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی 23 نشستوں پر 103 امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دی ہیں ، ضلع سرگودھا کے امیدواروں کا انٹرویو منگل کو جمخانہ کلب سرگودھا میں ہوگا،ضلع خوشاب،ضلع میانوالی اورضلع بھکر کے انٹرویوز پرسوں بدھ 29نومبر کو مسلم لیگ ہائوس جوہر آباد میں ہونگے ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز نے 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں سے ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے سرگودھا ڈویژنل کے چاروں اضلاع انٹرویو کیلئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدرری کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہیں،ڈویژنل صدر ،جنرل سیکرٹری کے ساتھ ساتھ جس ضلع کے انٹرویوز ہونگے ان اضلاع کے صدرو اور جنرل سیکرٹری بھی اس موقعہ پر موجود ہونگے
ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی 5 اورصوبائی اسمبلی 11 نشستوں جن میں این اے 82 پی پی 71 پی پی 72، این اے 83 ،پی پی 73 پی پی 74 ، این اے 85 ،پی پی 77 ،پی پی 78،این اے 86 ،پی پی 79 ،پی پی 80،این اے 84 ،پی پی 75،پی پی 76کے انٹرویو کل منگل 28نومبر کو سرگودھا جمخانہ کلب میں ہونگے، ضلع خوشاب ،ضلع میانوالی اور ضلع بھکر کے امیدواروں کے انٹرویوز بدھ 29 نومبر کو ہونگے ، سب سے پہلے ضلع خوشاب کے حلقہ ،این اے 87پی پی 81پی پی 82، این اے 88،پی پی 83،پی پی 84، دوسرے مرحلے میں ضلع میانوالی این اے 89،پی پی 85 ،پی پی 86، این اے 90،پی پی 87پی پی 88، جبکہ تیسرے مرحلے میں ضلع بھکر حلقہ این اے 91،پی پی 89 پی پی 90،این اے 92پی پی 91،پی پی 92پی پی 93کے انٹرویوز مسلم لیگ ن ہائوس جوہرآباد میں ہونگے،تمام درخواستیں دینے والوں کو بذریعہ وائس اپپ آگاہ کر دیا گیا