حماس اسرائیل معاہدہ اسرائیل کی پسپائی اورحماس کی اخلاقی فتح ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حماس اسرائیل معاہدہ اسرائیل کی پسپائی اورحماس کی اخلاقی فتح ہے اسرائیل کی مستقل حیثیت کا تاثراب ختم ہوگیا حماس کے جذبہ جہاد،نوجوانوں کے شوق شہادت نے مسلمانوں کی عزت رکھ لی ہے۔58اسلامی ممالک ،بھاری جدید اسلحہ ،ایٹم بم اورجنگی طیاروں سے لیس دوارب مسلمانوں کے مسلم حکمرانوں ،افواج کے سپہ سالاروں نے امریکی غلامی کو برقرار،اقتداربچانے کی روش وغلامی تازہ مثال قائم کی آج غزہ کے مسلمانوں کے بچے ذبح ،عورتیں اورمجاہدین شہیدہورہے ہیں ۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی درندے کارثواب سمجھ کرمسلم خواتین مائوں بہنوں اوربچوں کوبے دردی سے شہید ،ہسپتال ،تعلیمی ادارے تباہ ،املاک کو نقصان ،مجاہدصفت نوجوانوں کو اغواکیے جارہے ہیں جبکہ ہمسائیہ مسلم ممالک کے بے غیرت ،اسرائیل وامریکہ سے ڈرنے اور اقتدار بچانے والے غزہ کے مسلمان مائون بہنوں کو پانی تک نہیں دیتے اور قتل عام غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کا تماشا کر رہے ہیں ڈرپوک بزل مسلم حکمران امت مسلمہ کے مسائل کے ذمہ دارہیں اگر مسلم حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو آج کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمان آزاداور کوئی علاقہ بھی کفار کے قبضے میں نہیں ہوتا۔جماعت اسلامی مظلوم کیساتھ اور ہر ظلم کے خلاف ہے عوام الناس عدل وانصاف کے قیام ،حقوق کے حصول اور ظلم ناانصافی جبر لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ہمارا اساتھ دیں ۔مسلمان اسرائیلی درندگی کیساتھ مسلم حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور ظلم وجبر کا بھی شکار ہیں ۔جماعت اسلامی سمیت دنیا بھرکے غیرت مند مسلمانوں نے الحمداللہ اپنے فلسطینی مسلمانوں کیلئے بھر پور احتجاج کیا ان کیلئے عطیات وچندہ جمع کیا۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ساری جدوجہدکا محورو مرکز ملک میں نظام مصطفےٰ کا قیام ہے۔ جماعت اسلامی کا ماضی تابناک اور مستقبل روشن ہے۔ جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی تحریک ہے۔ اللہ اور اس کے رسول کے راستے پر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ دنیا و آخرت صرف انہی لوگوں کا مقدر ہوگی جو دنیاوی مفادات سے لاتعلق ہو کر اللہ کی خاطر فنا ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اللہ کی نصرت کے بغیر ذمہ داریوں کے تقاضے کو پورا نہیں کیا جا سکتا پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، یہاں اللہ کا دین ہی نفاذ العمل ہوسکتا ہے۔ 75برسوں میں سوشلزم اور سیکولر ازم دونوں کو ہی آزما کر دیکھ لیا ۔ اب محمد رسول اللہ کے لائے ہوئے نظام کو رائج کرنے کی باری ہے۔ ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل اسی میں پنہاں ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں