اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ 2023 کا انتخاب نون لیگ اورزرداری گروپ کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شاکر شجاع آبادی کا شعر بھی لکھا توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ ۔