یو اے ای کا عیدالفطر اور عید الاضحی سمیت 2024 کی دیگر تعطیلات کا اعلان

دبئی(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحی سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔اماراتی خبر رساںایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل اور عید الاضحی کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی،

ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کردہ 2024 کی مزید تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبی، 2 اور 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں۔