اسلام آباد (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ 23نومبر کو اسلام آباد میں اہل فلسطین سے یکجہتی کے لیے وفاقی دارالحکو مت کے ہزاروں بچے بچیاں اور اسکولوں کے اساتذہ فیصل ایونیو پر ظفر چوک سے فیصل مسجد تک احتجاجی مارچ کر یں گے ، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کر یں گے، بچوں کا غزہ مارچ اپنی نوعیت کا منفرد احتجاجی مارچ ہو گا ، جس سے دنیا بھر میں فلسطین کے بچوں اور خواتین پر ہو نے والے مظالم کو اوجاگر کیا جا ئے گا ، انھوں نے کہا اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں ، ماں اور نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے،اسرائیلی طیارے سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ امریکہ، برطانیہ، بھارت سمیت دیگر مغربی ممالک بچوں کو مارنے میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں ، جانوروں کے حقوق کے دعویدار بچوں کو شہید کررہے ہیں ،اب اقوام متحدہ اور اس کابچوں کا چارٹر کہاں ہے ؟۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل ایونیو پر پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری نافع پنجاب کے صدر افتخار علی حید ر ، محمد بشارت بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا مسلمان ممالک کا جرم بھی کم نہیں ، مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کے حق میں جاتی ہے،پاکستان کی حکومت اور بڑی سیاسی جماعتوں کی زبانوں کو بھی تالے لگ چکے ہیں، ان حالات میں اسلام آباد کے سکولوں کے ہزاروں بچے جذبہ ایمانی کے تحت اسرائیل کے خلاف مارچ کریں گے ۔
نصر اللہ رند ھاوا نے کہا 23نومبر صبح دس بجے ظفر چو ک سے فیصل مسجد تک اسلام آباد کے ہزاروں کی تعداد میں سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور مدارس کے بچے بچیاں فلسطینی بچے بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فیصل ایونیو پر مارچ کریں گے ، جو کہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا بچوں کا احتجاجی مارچ ہو گا ،۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا امت مسلمہ کے دل اہل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، غزہ مارچ میں بچے اس عزم کا اظہار کر یں گے کے فلسطینی بچے تنہا نہیں ہیں ، دنیا بھر کے دو ارب مسلمان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لاکھوں بچے بھی ان کے ساتھ ہیں ، بلکہ اگر فلسطین جا نے کا موقع ملے تو دنیا بھر کے لا کھو ں مسلمان غزہ جا نے کے لیے تیا ر ہیں ۔