جماعت اسلامی و پاکستان بزنس فورم کے تحت پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے حوالے سے کل(بدھ کو) سیمینار ہو گا

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی اور پاکستان بزنس فورم کے تحت ملک میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے بدھ 22نومبر کو ادارہ نور حق میں شام 4بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ سیمینار سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور پاکستان بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز سمیت مختلف تاجر و صنعتکار اسرائیلی مصنوعات  کے متبادل کے طور پر پاکستانی مصنوعات سے آگاہی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔