سینئر صحافی محمد نثار خان کی والدہ انتقال کر گئیں


اسلام آباد(صباح نیوز) سینئرصحافی ،صباح نیوز ایجنسی کے نیوز ایڈیٹرمحمد نثار خان کی والدہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ طویل عرصہ سے بیمار اور پشاور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں وہ منگل کی صبح خالق حقیقی سے جاملیں ،

مرحومہ کی نماز جنازہ گاؤں ڈھیری جولگرام تحصیل بٹ خیلہ(ڈ ھیری کی جنازہ گاہ) میں ادا کردی گئی،مرحومہ کی نمازہ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس سلسلے میں صباح نیوزایجنسی کے دفتر میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں چیف ایڈیٹرشکیل احمد ترابی اور سٹاف نے شرکت کی ،مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔