اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دہانی کے بعد متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے منی بجٹ پر ترامیم واپس لے لیں۔
ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے منی بجٹ پر ترامیم پیش کیں۔ کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جس طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اس کے لیے یہ بجٹ مصیبت بن گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس پر توجہ دلائی، شکر گزار ہوں کہ ہماری بات پر توجہ دی گئی۔وزیرخزانہ شوکت ترین کی یقین دہانی کے بعد کشور زہرہ نے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔