لاہور، ویگن اور ڈمپر میں تصادم ، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق


لاہور (صباح نیوز)سگیاں روڈ پر ویگن اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں ڈرائیورسمیت 3 افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ پر تیزرفتار ویگن نے پیچھے سے ڈمپر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔