اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں درجہ حرارت معمول پر رکھنے کے لیے نئی مشینوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا کے ترجمان کے مطابق نئے ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کی تنصیب کی مکمل ذمہ داری پاک پی ڈبلیو ڈی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے عہدے کا چارج سنبھالاتوصرف 20 فیصد کام ہو اتھاتاہم انہوں نے اس حوالے سے پاک پی ڈبلیو ڈی حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے بعدمنصوبہ پرکام کی رفتار کو تیز کیا گیا جو اب مکمل ہونے کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال کی انتظامیہ کا اس منصوبے میں کوئی عملی کردار نہیں ہے ،پاک پی ڈبلیو ڈی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا ذمہ دار ہے،امید ہے کہ مذکورہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کا کردار صرف مذکورہ منصوبے کی تکمیل کی نگرانی کرنا ہے۔
Load/Hide Comments