حکومت پاکستان او آئی سی کے آمدہ اجلا س میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھے،عبدالرشید ترابی


اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی کے سابق امیر وصدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے مسلسل ظالمانہ اقدامات کررہاہے،حد بندیوں کے نام پر جموں کی 6سیٹیں ان علاقوںمیں دی گئیں ہیں جہاں ہندووں کی اکثریت ہے اور وادی کے لیے ایک سیٹ کااضافہ کیا گیاہے جس سے مقبوضہ کشمیرکے اندر شدید غم وغصہ پایا جاتاہے،مودی نے 30لاکھ اغیر کشمیری انتہاپسند ہندووں کو ڈومیسائل جاری کیے ہیں،بھارت کی اس بھیانک سازش کو ورکنے کے لیے حکومت پاکستان سفارتی سطح جارحانہ مہم کا اہتمام کرے،او آئی سی کے آمدہ اجلا س میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھے،5فروری پہلے زیادہ بہترا نداز میں منایا جائے پوری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرکی جانب مبذول کرائی جائے،

ان خیالا ت اظہارانھوںنے ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا،عبدالرشید ترابی کی تجویز پر ملی یکجہتی کونسل نے 5فروری بھرپور طورپر منانے کااعلان کردیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیرکی مکمل آزادی تک ہندوستان کے ساتھ تجارتی اور دوطرفہ تعلقات قائم نہ کرے،کشمیر ی اس کو قبول نہیں کریںگے،حکومتی اداروں میں بعض لابز اس کے لیے فضا ہموار کررہی ہیں اس کانوٹس لیا جانا چاہیے،سو اکروڑ کشمیری تین برس سے یرغمال ہیں اور اس دفعہ 5فروری پہلے سے زیادہ جوش وجذبے سے منایا جائے یہ وقت کا تقاضاہے،مودی کے اقدامات سے موقع بن رہاہے کہ حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے قدم اٹھائے عالمی سطح رائے عامہ ہموار کرے اور فیصلہ کن کردار ادا کرے۔