ابولاثر حفیظ جالندھری کا122 واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا


لاہور،احمدیار(صباح نیوز )   قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کا122 واں یوم پیدائش آج 14 جنوری بروزجمعةا لمبارک کو منایاجائیگا ۔

وہ14 جنوری1900 کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھر میں حفیظ جالندھری کی ادبی وملی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا ان کی شاعری مذہبی،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی ۔وہ21 دسمبر1982 کو انتقال کرگئے تھے ۔