نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں


 پشاور(صباح نیوز)نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نگرا ن وزیرِ اعلی کی سیکرٹریٹ آمد پر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس نے نگران  وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔نگرا ن وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کو وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بریفنگ بھی دی گئی۔دوسری جانب خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی ۔ پچھلی کابینہ کے بیشتر وزرا نئی نگران صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں، نئی نگران صوبائی کابینہ میں نئے وزرا بھی لئے جانے کا امکان ہے۔نئے وزرا کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔سابقہ وزرا کے قلمدانوں میں بھی ردوبدل نہیں کی گئی، گورنر کے پی نگراں وزرا سے ایک بار پھر اپنے عہدوں کا حلف لیں گے ۔