سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں مختلف مقامات پر بھارتی فورسز کے چھاپے

 سری نگر: جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA)نے سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں درجنوں گھروں پر چھاپے مارے۔گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوںکے دوران لوگوں کے الیکٹرانک آلات اور بنک دستاویزات ضبط کی گئیں۔

ادھرراجوری ضلع میں ایل او سی کے نزدیک  بھارتی  فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔اس دوران  دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقے کو بھی کھنگالا جارہا ہے ۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں بدھ کی صبح مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ایک روہنگیائی شہری کو حراست میں لیا گیا۔ جموں کئے بٹھنڈی علاقے سے ظفر عالم نامی ایک روہنگیائی شہری کو اپنی عارضی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔