اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے صاف و شفاف انتخابات کی مشترکہ حکمت عملی کے تمام جماعتوں کا مزاکرات کی دعوت دے دی جب کہ مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا یہ بھی شکوہ کیا ہے کہ لیول پلیئنگ دور کی بات ہے فیلڈ نہیں دی جارہی ،سینیٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت کسی سے اتحاد اور ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی۔
انھوں نے کہا کہ ہم فری اینڈ فیئر انتخابات کرانے کے اقدامات پر بات چیت کرسکتے ہیں،اس سوال کہ نواز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف سے ملنے کے چانسزہیں؟کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کی اتنی سپورٹ ہے کہ ہمیں کسی کے ساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں، اس سوال کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے آرہے ہیں،کیاانہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، انھوں نے کاہ کہ ہمیں تو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہیبلکہ مساوی مواقع تو دور کی بات ہے فیلڈ ہی نہیں دی جارہی ہے پیپلز پارٹی کو بھی ضرور خدشات ہوں گے،ہر سیاسی جماعت کو چاہئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر اسٹینڈ لے،کسی پر بھی یہ وقت آسکتا ہے کہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دی جائے،