امریکی آشیرباد و اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے غزہ فلسطین میں بچوں ماؤں بہنوں کا خون بہہ رہا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ امریکی آشیربادسے اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے غزہ فلسطین میں بچوں مائوں بہنوں کا خون بہہ رہا ہے ۔ مسلم حکمران ،سپہ سالار کرسی بچانے مراعات کی حصول میں مگن ہے۔ عوام الناس اسرائیلی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ،یہودی دہشت گردی کے شکار فلسطینی مسلمانوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلسطین ایمرجنسی فنڈزمیں دل کھول کر عطیات دیں ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومت کی پالیسی نفرتوں ،تعصب میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف بھر پورآوازبلند کر رہی ہے اور فلسطینی عوام کیلئے عطیات بھی جمع کرنے کیساتھ وہاں امدادی ٹیم بجھوائی گئی ہے علاج ومعالجہ جاری ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے غزہ میں بائیس لاکھ زندہ انسان محاصرے میں ہیں ۔دس ہزار افرادبچے وخواتین شہید پچیس ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دوہزار افرادملبے کے نیچے پڑے ہیں اس سب مظالم کو 58مسلم ممالک کے حکمران ،لاکھوں افواج ،ایٹمی پاکستان،طیارے ،جدید اسلحہ کے حامل مسلم ممالک صرف مذمتی بیانات پر اکتفاکررہے ہیں ۔اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے غزہ جانابہت مشکل ہے تاہم مصرکے راستے جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کی ٹیم کے افراد کچھ پہنچ گیے ہیں دیگر بھی پہنچنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے حکومت پاکستان این ڈین ایم اے کے ذریعے ایک طیارے میں میڈیکل سامان ادویات کھانے پینے پینے کی اشیاء مصرکے راستے فلسطین بجھوادیا ہے اگرحکومت پاکستان تعاون کرتے ہوئے چارٹرفلائیٹ دیں تو ہم امدادی سامان سے لیس مزیدپانچ طیارے مصرکے راستے فلسطین بجھوانے کیلئے تیار ہیں ۔الخدمت فائونڈیشن 2019سے ریلیف کا کام برادر این جی اوز کے تعاو ن سے کر رہی ہے دس کروڑ مالیات سے برادر این جی اوز کیساتھ ہم نے 8اکتوبرسے کام شروع کر دیا تھاجس کے بعد کروڑوں روپے مالیت کے خوراک ادویات بستر ریلیف سامان ہم وقتاًفوقتاً بجھوادرہے ہیں مخیر حضرات عوام الناس اس جدوجہدمیں الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کاساتھ دیں